پنجاب اور خیبرپختونخوا کےمختلف شہروں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں 8 افراد جان کی بازی گنوابیٹھے جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے۔
پنجاب کے شہر وہاڑی میں خانیوال روڈ پرٹرک اور رکشہ کی ٹکرسےایک شخص جاں بحق ایک زخمی ہوگیا، راجن پور میں تیزرفتار وین کی کار کو ٹکر ، حادثے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔
شیخوپورہ میں لاہور سیالکوٹ موٹر وے پر کار الٹنے سے 32 سالہ خاتون ڈرائیور جان کی بازی گنوابیٹھی جبکہ ساتھی خاتون شدید زخمی ہوئی ہے۔
خیبرپختونخوا، پنجاب میں ٹریفک حادثات، 2 بھائیوں اور 7 سالہ بچی سمیت 22 افراد جاں بحق
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈمپر کی ٹکر سے 3 نوجوان جاں بحق
صادق آباد میں قومی شاہراہ پر ولانہ ٹول پلازہ پر ٹرک اور ٹرالر میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک ڈرائیور اور ہیلپر سمیت 2 افراد لقمہ اجل بن گئے۔
خیبرپختونخوا کے شہر ہری پور میں جی ٹی روڈ پر ڈمپر اور وین میں تصادم ہوگیا، حادثے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا، ریسکیو اور امدادی ٹیموں کی جانب سے تمام زخمیوں کو متعلقہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔