کراچی میں آئل ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار کی جان لے لی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں تیزرفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

بوٹ بیسن کے علاقے کلفٹن ضیاء الدین اسپتال کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، حادثے اتنا خوفناک تھا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی گرد تن سے جدا ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ متوفی کی لاش جسم سے جدا ہونے والے سر کے ٹکڑے چھیپا کے رضا کاروں نے اکھٹا کر کے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیے۔

کراچی: اسٹیل موڑ کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل سوار کو روند ڈالا

کراچی میں ٹریلر نے ایک اور موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا

ایس ایچ او بوٹ بیسن انسپکٹر ریاض نیازی کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 45 سالہ منیر احمد کے نام سےہوئی ہے۔ متوفی قائد آباد کا رہائشی تھا جبکہ اس کا آبائی تعلق نوشہرو فیروز سے تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمے دار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا، پولیس کےمطابق ڈرائیور کا سراغ لگا لیا ہے بہت جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

Similar Posts