مستقبل میں انٹرویوز اور بھرتیوں میں اے آئی کورسز شرط بننے کا امکان ہے، وفاقی وزیر تعلیم

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ مستقبل میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کے انٹرویوز اور بھرتیوں میں فنی تعلیم کو لازمی قرار دیا جا سکتا ہے اور آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) کے کورسز بھی شرط بننے کا امکان ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کی پانچویں سالانہ گریجویشن تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہ کہ ادانشور کہتے ہیں 30 برسوں میں دنیا بہت تبدیل ہو جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ لگتا ہے اگلے سال ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے انٹرویوز کے لیے اشتہار دیں گے اور اشتہار میں فنی تعلیم لازمی قرار ہوگی اور شاید آرٹیفیشل انٹیلیجنس کورس بھی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اس تبدیلی میں کوئی تبدیل نہیں ہوا تو ایک ارب لوگ غیرمتعلقہ ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی شناخت کے حوالے سے بڑی شرمندہ سی قوم ہیں، تعلیم اب جاگیردارانہ نظام کے ہاتھ میں آگئی ہے، آج دنیا کی بڑی کمپنیاں ڈگری کی شرط ختم کر رہی ہیں اور اب فنی تعلیم اور ٹیکنالوجی کی مہارت اصل ضرورت بن چکی ہے۔

انسٹیٹیوٹ کی جانب سے مجموعی طور پر 29 طلبہ کو بہترین تعلیمی کارکردگی پر میڈلز دیے گئے، سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن 2025 کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے 5 طلبہ کو گولڈ میڈلز سے نوازا گیا۔

Similar Posts