پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو عالمی ادارے کی طرف سے سرٹیفکیٹ جاری

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو سوئٹزرلینڈ کے مستند عالمی ادارے کی طرف سے اعلی معیار پرانٹرنیشنل سرٹیفکیٹ مل گئے۔

پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کو آئی ایس او 901اورآئی ایس او 27001 سرٹیفکیٹ کا اجرا کیا گیا ہے۔ پنجاب سہولت بازار اتھارٹی  آئی ایس او 901اورآئی ایس او27001 سرٹیفکیٹ حاصل کرنے والا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد ادارہ بن گئی۔

پنجاب بھر میں سہولت بازار اتھارٹی کے مجموعی طورپر 17ہزار سے زائد سٹال قائم کرنے کا منفرد ریکارڈ بھی قائم۔ پنجاب کے 36اضلاع میں 6ہزار اسٹال اورنئے بننے والے 10سہولت بازاروں میں ایک ہزار اسٹال قائم کیے گئے۔

پنجاب بھر میں ویک اینڈ پر لگنے والے 10ہزار سے زائد عارضی سٹال عوام کی سہولت کیلئے موجود ہیں جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کے عالمی سرٹیفکیشن پر اظہار مسرت اورمبارکباد دی ہے۔

مزید تین اضلاع میں سہولت بازار کا آغاز جنوری تک کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ عوام کو سستی اورمعیاری اشیاء صرف کی فراہمی کیلئے سہولت بازار اتھارٹی کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

Similar Posts