ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے پالیسی ریٹ گزشتہ 4 جائزوں کے دوران 11 فیصد کی سطح پر برقرار رکھا گیا تھا۔
مئی 2025 میں اسٹیٹ بینک پالیسی ریٹ میں 100 بیسس پوائنٹس کی کمی کرتے ہوئے اسے 11 فیصد پر لایا تھا، جس کے بعد سے اب تک شرح سود میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
آج ہونے والے اہم اجلاس میں پالیسی ریٹ سے متعلق آئندہ کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے افراط زر کو قابو میں رکھنے اور شرح مبادلہ کو مستحکم رکھنے کے لیے موجودہ مانیٹری پالیسی کو جاری رکھنے پر زور دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے مانیٹری پالیسی کمیٹی کے آج کے اجلاس میں اس معاملے کو پیشِ نظر رکھا جائے گا۔