کورنگی صنعتی ایریا میں فیکٹری کے اندر گیس لیکج کے باعث 24 سے زائد افراد کی حالت غیر، اسپتال منتقل

 کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے پی این ٹی سوسائٹی میں نجی فیکٹری کے اندر گیس لیک ہونے کے باعث 24 سے زائد فراد کی حالت غیر ہوگئی۔

گیس لیکج کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو عملہ موقع پر پہنچا اور متاثرہ  افراد کو نجی اسپتال اور  جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق کیچ اپ بنانے والی  فیکٹری میں گیس لیکج سے درجنوں افراد کی حالت غیر ہوگئی تھی،  تاہم  تمام افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد گھر روانہ کردیا گیا۔

Similar Posts