سوشل میڈیا پر ’تھینک یو جناح‘ کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟

گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر ’تھینک یو جناح‘کا ہیش ٹیگ ٹرینڈ کر رہا ہے جس میں صارفین قائد اعظم محمد علی جناح کو خراجِ عقیدت پیش کر رہے ہیں۔

مختلف پلیٹ فارمز پر لوگ پاکستان کے قیام، آزادی کی قدر اور ایک خودمختار ریاست کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔

کئی صارفین کا کہنا ہے کہ آج کے حالات میں آزادی کی نعمت کی اصل قدر کا احساس ہو رہا ہے، جس پر وہ قائداعظم کی جدوجہد کو یاد کر رہے ہیں۔

اس ہیش ٹیگ کے ٹرینڈ کرنے کی اصل وجہ گزشتہ روز بھارت میں پیش آنے والا ایک سنگین واقعہ ہے جس میں بھارتی ریاست بہار کے وزیر اعلیٰ کی جانب سے ایک مسلم ڈاکٹر کا نقاب کھینچا گیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اپوائنمنٹ لیٹر دیے جانے کی تقریب کے دوران ایک مسلم خاتون ڈاکٹر کو لیٹر دینے کے بعد ان کا نقاب کھینچ لیتے ہیں۔

نتیش کمار کے اس عمل پر نہ صرف مسلم کمیونٹی بلکہ بھارت سمیت دنیا بھر سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

Similar Posts