غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ برازیل کے شہر گویبا میں پیش آیا، جہاں ایک فاسٹ فوڈ آؤٹ لیٹ کے قریب نصب 24 میٹر بلند اسٹیچو آف لبرٹی کا مجسمہ تیز ہواؤں کا مقابلہ نہ کر سکا اور زمین پر آ گرا۔ خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ تیز آندھی کے دوران مجسمہ پہلے جھکتا ہے اور پھر اچانک گر جاتا ہے، جبکہ اس وقت قریبی سڑک پر ٹریفک رواں دواں تھی۔
مقامی حکام کا کہنا ہے کہ مجسمہ گرنے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاکہ آئندہ ایسے واقعات سے بچاؤ کے اقدامات کیے جا سکیں۔
ادھر مجسمہ نصب کرنے والی کمپنی نے بتایا کہ واقعے کے وقت اطراف کا علاقہ تقریباً خالی تھا، اسی وجہ سے کوئی شہری زخمی نہیں ہوا۔
🚨🇧🇷 Meanwhile in Brazil
Strong Winds just toppled this replica statue of Liberty. pic.twitter.com/DVlU0IZRUp
— Concerned Citizen (@BGatesIsaPyscho) December 15, 2025
واضح رہے کہ واقعے سے قبل شہری انتظامیہ کی جانب سے شدید موسم کے پیش نظر ریڈ الرٹ جاری کیا گیا تھا اور شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت دی گئی تھی۔