تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیئے قائم جوڈیشل کمیشن کا پہلا اجلاس جسٹس آغا فیصل سربراہی میں ہوا۔ جس میں کمشنر کراچی، سیکریٹری قانون و داخلہ کی شرکت کی۔
جوڈیشل کمیشن نے سانحے کی تحقیقات سے متعلق پبلک نوٹس جاری کردیا۔ پبلک نوٹس میں کمیشن کے ٹی او آر بھی شامل کیے ہیں۔
کمیشن کی جانب سے سانحہ گل پلازہ سے متعلق عام عوام سے شواہد طلب کرلیے۔ پبلک نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی شہری کے پاس سانحہ سے متعلق اہم معلومات ہوں تو کمیشن سے رابط کرسکتا ہے۔
کمیشن نے پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کو پبلک نوٹس اخبارات میں شائع کروانے کی ہدایت کی اور کہا کہ سانحہ گل پلازہ سے متعلق معلومات رکھنے والے افراد ای میل کے ذریعے کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں جبکہ واقعے سے متعلق حقائق، واقعاتی معلومات جوڈیشل کمیشن کو فراہم کی جاسکتی ہیں۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جوڈیشل کمیشن سے 20 فروری سے قبل ای میل gpi-coi@shc.gov.com سے ذریعے رجوع کیا جاسکتا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت نے کمیشن کے لیے سیکریٹریٹ فراہم کردیا جو سندھ ہائیکورٹ میں ہی قائم کیا گیا ہے۔
جوڈیشل کمیشن کے جج جسٹس آغا فیصل نے کمشنر کراچی کو اسٹاف نوٹیفائی کرنے کی ہدایت کردی جس میں رجسٹرار کمیشن، فوکل پرسن، ماہرین شامل ہوں گے۔