امیر جمات اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ جنرل یحیٰی، بھٹو اور شیخ مجیب سقوط ڈھاکا کے مرکزی کردار ہیں۔
اپنے بیان میں امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان جس تمنا اور وعدے پر بنا تھا وہ نظام قائم نہیں ہوسکا، ملک میں انگریز کا بنایا ہوا نظام چلتا رہا جس نے ناانصافیوں کو فروغ دیا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ عوام کیساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فائدہ دشمن نے اٹھایا نتیجتاً ملک دو ٹکڑے ہوگیا، عدل و انصاف کا اسلامی نظام قائم کیے بغیر سانحات کو روکنا ممکن نہیں۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ ظلم و جبر کے نظام سے چھٹکارا حاصل کرنا سقوط ڈھاکہ کا سب سے بڑا سبق ہے۔