آپ کی سوچ سے بھی زیادہ آسان گھر پر باورچی خانے کے چاقو چھری تیز کرنے کا طریقہ

0 minutes, 0 seconds Read

چاہے آپ گھر میں کھانا بنا رہی ہوں یا کسی پیشہ ور باورچی خانے میں، ایک تیز اور کارگر چاقو ہر باورچی کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

سست بلیڈ کے ساتھ کام کرنا نہ صرف آپ کے کام کی رفتار کو متاثر کرتا ہے، بلکہ یہ آپ کی ڈش کی پیشکش اور ساخت پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔ کھانا پکانے کے دوران، ایک درست کٹائی اور کاٹنے کی تکنیک کا ہونا ضروری ہے تاکہ آپ کی ڈش بہترین نظر آئے اور ذائقہ میں بھی توازن ہو۔

پکے ہوئے چاول پلاسٹک کے کنٹینرز میں کیوں نہیں رکھنے چاہیے؟

اب، تصور کریں کہ آپ ایک شاندار ڈنر پارٹی کی میزبانی کر رہی ہیں، اور سب کچھ بہترین طریقے سے چل رہا ہے، لیکن اچانک آپ کا بھروسہ مند چاقو آپ کے ساتھ نہیں ہے۔ آپ کیا کریں گی؟ فوراً شارپنر خریدنے کے لیے دوڑیں گیں؟ بالکل نہیں۔

یہاں کچھ سمارٹ ٹرکس اور روزمرہ کی اشیاء کی مدد سے آپ اپنے چاقو کو بغیر کسی اضافی خرچ کے تیز کر سکتی ہیں۔ تو، آئیے جانتے ہیں کہ کیسے آپ اپنے چاقو کے بلیڈ کو فوری طور پر دوبارہ تیز کر سکتی ہیں۔

چاقو کو کتنی بار تیز کرنا چاہئے؟

چاقو کی دیکھ بھال اور تیز کرنے کا طریقہ آپ کے باورچی خانے کے استعمال اور ضروریات پر منحصر ہوتا ہے۔

نیویارک کے انسٹی ٹیوٹ آف کلینری ایجوکیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق، گھریلو استعمال کے چاقومہینے میں ایک یا دو بار تیز کرنا چاہیے، جبکہ پیشہ ور باورچی اکثر ہر دس دن میں ایک بار اپنے چاقو کو تیز کرتے ہیں، خاص طور پر اگر وہ روزانہ کئی چاقو استعمال کرتے ہیں۔

لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھیں: چاقو کو بار بار تیز کرنے سے اس کے کنارے پر اثر پڑ سکتا ہے اور وہ کمزور بھی ہو سکتے ہیں۔

شارپنر کے بغیر چاقو کو تیز کرنے کے 4 مؤثر طریقے

سیرامک ​​پیالا کا استعمال کریں

حیرت انگیز طور پر، ایک سادہ سیرامک پیالا بھی آپ کے چاقو کے بلیڈ کو تیز کر سکتا ہے۔ بس پیالے کو پلٹائیں اور اس کی غیر چمکدار سطح پر چاقو کو آہستہ سے کھینچیں۔ یہ طریقہ تیز کرنے والے پتھر کی طرح کام کرتا ہے اور بلیڈ کو تیز بنانے میں مدد دیتا ہے۔

ہموار پتھر استعمال کریں

ایک صاف اور ہموار پتھر لیں اور اسے نم کر کے بلیڈ پر آہستہ سے رگڑیں۔ یہ پتھر روایتی شارپنر کی جگہ لے سکتا ہے اور چاقو کے کنارے کو تیز کرنے میں مدد دیتا ہے۔

دوسرے چاقو کا استعمال کریں

یہ سب سے آسان اور فوری حل ہے جو آپ کے باورچی خانے میں موجود ہوگا۔ دو چاقو لیں اور ایک چاقو کے کنارے کو دوسرے چاقو پر آہستہ سے رگڑیں۔ یہ طریقہ فوری طور پر چاقو کے بلیڈ کی تیزی میں مدد فراہم کرتا ہے، حالانکہ یہ طویل مدتکے لیےمؤثر نہیں ہوتا ہے۔

نیل فائلر کا استعمال

نیل فائلر چاقو کے بلیڈ کوتیز کرنے کا ایک آسان طریقہ ہے۔ فائل کو فلیٹ سطح پر رکھیں اور چاقو کو آہستہ سے اس پر چلائیں۔ بعد میں، فائل کی دھاتی باقیات کو صاف کر کے چاقو کے بلیڈ کو دھو لیں تاکہ یہ درست حالت میں آ جائے۔

چاقو کی دیکھ بھال ایک ضروری عمل ہے تاکہ آپ کی کچن کی مہارت میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ ان سادہ اور مؤثر طریقوں سے آپ اپنے چاقو کو بغیر کسی اضافی خرچ کے تیز کر سکتی ہیں اور اپنے کھانا پکانے کے تجربے کو بہترین بنا سکتی ہیں۔

Similar Posts