شہر قائد میں پیش آنے والے مختلف واقعات میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔
چھیپا حکام کے مطابق نارتھ کراچی سیکٹر 5 ایم کے ایک فلیٹ میں پراسرار فائرنگ کے واقعے میں خاتون زخمی ہو گئی۔
زخمی خاتون کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 20 سالہ پاکیزہ کے نام سے کی گئی ہے۔ واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔
دوسری جانب ماڑی پور گیٹ نمبر 3 کے قریب ایک گھر میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
چھیپا حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی، جہاں اس کی شناخت شفیق کے نام سے ہوئی ہے۔