کراچی، سرجانی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد

شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن، سیکٹر 50-اے، سیکٹر فائیو اے میں واقع ایک گھر سے خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔

ایدھی حکام کے مطابق خاتون کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں مقتولہ کی شناخت 30 سالہ کومل کے نام سے کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس، تفتیشی افسران اور کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل جاری ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ کا شوہر بھی موقع پر موجود ہے، جس کا بیان ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔

Similar Posts