خیبر پختونخوا: امتحانی مراکز میں گارڈ کے داخلے اور اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد

0 minutes, 0 seconds Read

خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات میں امتحانی مراکز میں گارڈ کے داخل ہونے اور اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا اعلامیہ کردیا گیا، دوسری جانب خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، ادھر میٹرک امتحانات میں نجی اسکولوں کو سرکاری امتحانی مراکز فراہمی کے معاملے پر محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ سکول مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

امتحانی مراکز میں گارڈ کے داخل ہونے اور اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات میں امتحانی مراکز میں گارڈ کے داخل ہونے اور اسلحہ لے جانے پر پابندی عائد کردی گئی، جس کا اعلامیہ کردیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق امتحانی ڈیوٹی پر تعینات کوئی آفیسر گارڈز کے ساتھ ہال میں داخل نہ ہو۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے مطابق سیکورٹی گارڈز یا اسلحہ لے جانے سے طلبہ میں خوف و حراس پھیلا سکتا ہے۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور بورڈ چیئرمین کو ہدایت جاری کردیں۔

بورڈ امتحانات کے دوران لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ

پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیسکو) نے بورڈ امتحانات کے دوران لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا، امتحانات کے دوران صبح 9سے دوپہر 12بجے تک لوڈمنیجمنٹ نہیں کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں میٹرک امتحانات میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا، پیسکو حکام نے امتحان کے دوران 28 اپریل تک صبح 9 بجے سے بارہ بجے تک لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا شیڈول جاری کردیا۔

ترجمان پیسکو کے مطابق لوڈمنیجمینٹ میں ریلیف 28 اپریل تک بورڈ امتحانات ختم ہونے تک جاری رہے گا۔

پیسکو چیف اختر حمید خان نے آپریشن ٹیموں کو امتحانی اوقات میں لوڈمنیجمینٹ نہ کرنے کی ہدایت کردی جبکہ پیسکو نے 28اپریل تک لوڈمنیجمینٹ نہ کرنے کا نیا شیڈول تیار کر لیا۔

پشاور اور مالاکنڈ بورڈز نجی اسکولوں مالکان کے سامنے ڈھیر ہوگئے

محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا چیف سیکرٹری کے احکامات پر عمل کرانے میں ناکام ہوگئے، پشاور اور مالاکنڈ بورڈز نجی اسکولوں مالکان کے سامنے ڈھیر ہوگئے، سرکار امتحانی مراکز کے ساتھ نجی مراکز بھی بنادئیے گئے،،۔صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا بھی اعتراف ،، بولے اس سال سرکاری امتحانی مراکز سو فیصد نہیں کر پائے،،زیادہ تر نجی سکولوں کے بچے سرکاری امتحانی مراکز میں امتحان دے رہے ہیں۔۔

محکمہ تعلیم نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کے احکامات نظر انداز کر دیے، میٹرک امتحانات میں نجی اسکولوں کو سرکاری امتحانی مراکز فراہمی کے معاملے پر محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے پرائیویٹ سکول مالکان کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے۔

دستاویز کے مطابق صوبائی دارالحکومت پشاور میں 180 امتحانی مراکز سرکاری اور 180 ہی نجی اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں، ضلع خیبر میں 52 امتحانی مراکز پرائیویٹ سکولوں میں بنائے گئے۔

ضلع خیبر میں سرکاری مراکز کی تعداد صرف 28 ہیں، صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں 6 میں مکمل سرکاری امتحانی مراکز بنائے گئے، پشاور اور مالاکنڈ بورڈز میں نجی سکولوں کا پلڑا بھاری رہا۔

صوبائی وزیر تعلیم فیصل ترکئی کا آج نیوز سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اس سال سرکاری امتحانی مراکز 100 فیصد نہیں کر پائے، زیادہ تر نجی اسکولوں کے بچے سرکاری امتحانی مراکز میں امتحان دے رہے ہیں، اگلے سال اس کمی کو بھی پورا کرلیں گے۔

Similar Posts