کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل ناکام بنادی گئی

موچکو پولیس نے کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

موچکو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل کو ناکام بناتے ہوئے 4 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی۔

 ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق کارروائی کے دوران ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ، گرفتارملزم کی شناخت  نجیب اللہ کے نام سے کی گئی ہے۔

گرفتار ملزم مسافر بس میں منشیات جسم پر باندھ کر سفر کررہا تھا۔ گرفتار ملزم کوئٹہ سے کراچی منشیات کی ترسیل میں ملوث ہے۔

انھوں نے بتایاکہ ملزم کا سابقہ مجرمانہ ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ موچکو میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Similar Posts