کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق، پولیس اہلکار زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق سخی حسن چورنگی کے قریب فائرنگ سے زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا، پولیس حکام کے مطابق مقتول عرفات سے کسی قسم کی چھینا جھپٹی نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا موبائل اور پرس محفوظ ہے، واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن ضیا کالونی میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوا، جس کی شناخت کامران کے نام سے ہوئی۔

موٹر سائیکل سوار چار ملزمان موقع سے فرار ہوگئے۔

Similar Posts