وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا مقدمہ لڑنے کی یقین دہانی کرادی

0 minutes, 0 seconds Read

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا مقدمہ لڑنے کی یقین دہانی کرادی، اسٹیل ملز کے مسائل سے متعلق اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل ملز کو بحال کرنا چاہتی ہے۔ دوسری جانب کراچی میں دو روز قبل ریلوے ٹریک پر احتجاج کے باعث متاثر ٹرین شیڈول اب تک بحال نہ ہوسکا ، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

اسٹیل ملز کے مسائل سے متعلق اجلاس میں وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے اسٹیل ملز کے برطرف ملازمین کا مقدمہ لڑنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اسٹیل ملز کو بحال کرنا چاہتی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اسٹیل ملز کے ملازمین کے مسائل حل ہوں، سات سو ایکڑز اراضی اسٹیل ملز کے لیے مختص کی گئی،رقم نہ ملنے والے برطرف ملازمین کو سرکاری ملازم تصور کیا جائے۔

وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعظم کو اسٹیل ملز کے ملازمین کے مسائل سے آگاہ کریں گے۔

دوسری جانب کراچی میں دو روز قبل ریلوے ٹریک پر احتجاج کے باعث متاثر ٹرین شیڈول اب تک بحال نہ ہوسکا ، متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہیں۔

کراچی میں دو روز قبل پیری ریلوے ٹریک بند سے ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی، جس کے باعث نو ٹرینوں کی آمدوروفت تاخیر کا شکار ہے۔

پاکستان ایکسپریس، قراقرم ایکسپریس، ملت ایکسپریس، پاک بزنس و دیگرمسافر ٹرینیں کے مسافر گھنٹوں انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ مسافروں کو سہولیات کے فقدان کی وجہ سے دوہری اذیت کا سامنا ہے۔

ڈی سی او شیما غنی کہتی ہیں ٹریک معمول پرآنے میں کم سے کم ایک ہفتہ لگتا ہے۔

ریلوے انتظامیہ نے ہیلپ لائن نمبر جاری کردیا جس سے مسافر ٹرین شیڈول معلوم کر سکتے ہیں۔

Similar Posts