وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ گرمی اور حبس کی شدت میں بھی کمی آ گئی۔
شہر کے اہم علاقوں بلیو ایریا، زیرو پوائنٹ، جی سیون اور ایف سیون میں بارش ریکارڈ کی گئی۔
اس کے علاوہ کشمیر ہائی وے اور ڈی چوک کے اطراف میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے سڑکیں تر ہو گئیں۔