ماڈلز ریمپ واک کریں یا بھاری بھرکم لہنگا سنبھالیں؛ عفت عمر برائیڈل ڈیزائنر پر برس پڑیں

سینئر ماڈل اور اداکارہ عفت عمر نے ایک ہفتے تک جاری رہنے والی عروسی ملبوسات کی نمائش پر ایک اہم معاملہ کو اُٹھایا جس سے فیشن انڈسٹری میں ایک نئی بحث چھیڑ گئی۔

عروسی ملبوسات کو نامور فیشن ڈیزائنرز نے تیار کیا تھا جسے پہن کر ماڈلز، اداکاراؤں اور سوشل میڈیا شخصیات نے ریمپ پر واک کی اور ناظرین سے داد حاصل کی۔

تاہم ہر ریمپ واک کی طرح اس بار پھر کچھ ناخوشگوار واقعات بھی رونما ہوئے جن میں ماڈلز کو ملبوسات کے سائز اور وزن کے باعث نہ سنبھال پانا اور گر جانا شامل ہے۔

اسی وجہ سے اس نمائش نے ریمپ واک سے زیادہ لباس کے سائز نے توجہ حاصل کرلی۔ جس میں ماضی کے مقابلے میں زیادہ تر ملبوسات ماڈلز کے سائز سے خاصے بڑے دکھائی دیے۔

جس سے سب سے متاثر سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا اور کانٹینٹ کری ایٹر حرا ہوئیں  جن کے ملبوسات خاص طور پر زیرِ بحث رہے۔ دونوں گرتے گرتے بچی تھیں۔

اسی صورتحال پر ردعمل دیتے ہوئے تجربہ کار ماڈل عفت عمر نے انسٹاگرام پر ایک کھرا پیغام شیئر کیا۔

انھوں نے فیشن ڈیزائنرز سے اپیل کی کہ خدا کے لیے ملبوسات کو ماڈلز کے قد کاٹھ کے مطابق تیار کیا کریں۔

عفت عمر کا مزید کہنا تھا کہ ریمپ پر ماڈلز واک کے لیے جاتی ہیں نہ کہ چلتے چلتے اپنا بھاری بھرکم اور لمبا لہنگا سنبھالنے کے لیے۔

عفت عمر کی اس بات کو سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے سراہا اور کہا کہ فیشن شوز میں خوبصورتی کے ساتھ ساتھ سہولت اور پروفیشنل ازم بھی ضروری ہے۔

 

 

 

 

View this post on Instagram

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

Similar Posts