موٹروے پر دو مختلف حادثات، چار افراد جاں بحق، 22 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read

موٹروے پر پیش آنے والے دو افسوسناک حادثات میں مجموعی طور پر چار افراد جاں بحق اور بائیس زخمی ہو گئے۔

پہلا واقعہ گوجرہ کے قریب موٹروے ایم 4 پر پیش آیا، جہاں ڈی جی خان سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرک سے ٹکرا گئی۔

حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں بس کا ڈرائیور موقع پر ہی جھلس کر جاں بحق ہو گیا، جبکہ سات مسافر جھلس کر زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق شخص کی لاش کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

دوسرا حادثہ گھوٹکی کے قریب سکھر-ملتان موٹروے پر پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس الٹنے سے تین افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں اور لاشوں کو مقامی اسپتال منتقل کر دیا۔

دونوں واقعات میں تیز رفتاری اور غفلت کو حادثے کی ممکنہ وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ موٹروے پولیس نے ڈرائیوروں سے محتاط ڈرائیونگ کی اپیل کی ہے۔

Similar Posts