لاہور ہائیکورٹ: بلدیاتی ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر جواب کیلئے حکومت کو کل تک مہلت

لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی ایکٹ 2025 کے خلاف دائر درخواستوں پر ایڈووکیٹ جنرل آفس کو کل تک جواب جمع کرانے کی مہلت دے دی۔

جسٹس سلطان تنویر نے پی ٹی آئی، جماعت اسلامی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے اظہر صدیق اور چوہدری ذوالفقار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

ڈی جی لاء الیکشن کمیشن نے کہا کہ 10 جنوری کے بعد بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے حلقہ بندیوں کا آغاز کردیں گے، حلقہ بندیاں مکمل کرنے کیلئے ڈھائی سے تین ماہ کا عرصہ درکار ہے، حلقہ بندیاں مکمل کرنے کے بعد 60 روز میں بلدیاتی الیکشن کرادیں گے۔

درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے کہا کہ حکومتی بیان کو ریکارڈ کا حصہ بنایا جائے کہ الیکشن جماعتی بنیادوں پر ہوگا، ایکٹ کے مطابق بلدیاتی الیکشن غیر جماعتی بنیادوں پر ہونے ہیں۔انہوں نے استدعا کی کہ عدالت لوکل گورنمنٹ ایکٹ کو کالعدم قرار دے۔

Similar Posts