امرود کچے ہیں یا پکے ہوئے؟ 99 فیصد لوگ یہ غلطی کرجاتے ہیں

اکثر اوقات کیا ہوتا ہے کہ لوگ امرود دیکھ کر ہی فیصلہ کر لیتے ہیں کہ یہ امرود پکا ہوا ہے یا کچا، اور یہی وہ مقام ہوتا ہے جہاں 99 فیصد لوگ غلطی کر جاتے ہیں۔

پہلی بات جو ذہن نشین کرنا ضروری ہے، وہ یہ ہے کہ سبز رنگ کا امرود ہمیشہ لازمی نہیں کہ وہ کچا ہوگا اور پیلا امرود بھی ہمیشہ لازمی نہیں کہ وہ پکا ہوا ہوگا۔

امرود کے کچے یا پکے ہونے کا اندازہ رنگ سے نہیں بلکہ مخصوص نشانیوں سے لگانا چاہیے۔
جب آپ امرود لینے جائیں تو اسے ہلکا سا دبائیں، دبانے پر اگر امرود نرم ہو تو اس کا مطلب وہ پکا ہوا ہے اور اگر سخت ہو تو کچا ہے۔

اسی طرح پکا ہوا امرود ہلکی میٹھی خوشبو دیتا ہے جبکہ کچے امرود کی نشانی یہ ہے کہ اس میں خوشبو نہیں ہوتی۔

سطح کی بات کی جائے تو پکے ہوئے امرود کی سطح قدرے ہموار ہوتی ہے۔ کچے امرود میں دانے نمایاں اور سخت ہوتے ہیں۔
 

Similar Posts