کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یہ واقعہ ضلع سامبا میں پیش آیا۔ گولی سے لگنے شدید زخمی ہونے والے فوجی افسر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے ملوث ہونے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔
تاحال یہ بھی واضح نہیں ہوسکا کہ فوجی افسر کی ہلاکت اپنی ہی گولی سے ہوئی یا کسی اور اہلکار کے ساتھ آپسی جھگڑے میں مارے گئے۔
بھارتی فوج کے ترجمان نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہیں اور حقائق سامنے آنے پر تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔
خیال رہے کہ ماضی میں سیکیورٹی فورسز کے اندر حادثاتی فائرنگ یا باہمی فائرنگ جیسے واقعات بھی رپورٹ ہوتے رہے ہیں جن کی ہر بار تفصیلی جانچ کی جاتی ہے۔
تاہم ایسی کسی بھی انکوائری کی رپورٹ کبھی منظرعام پر نہیں آسکیں اور نہ ہی اس کوئی نتیجہ نکلا ہے۔