کراچی، مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں 4 افراد زخمی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں الگ الگ واقعات میں 4 افراد زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق زمان ٹاؤن کے علاقے کورنگی نمبر 04 سیکٹر 50A شایان کریمی مسجد کے قریب فائرنگ  سے نوجوان زخمی ہوگیا.

جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مضروب کی شناخت 25 سالہ معیز کے نام سے ہوئی, ایس ایچ او راؤ اورنگزیب نے بتایاکہ واقعہ ڈکیتی مزاحمت کے دوران پیش آیا. 

ملزمان نے اسلحے کے زور پر موبائل فون چھیننے کی کوش کی تو معیز نے مزاحمت کی جس پر ملزمان نے گولی مار دی.

معیز کو ایک گولی پیٹ پر لگی تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔ملزمان معیز سے بغیر کچھ چھینے موقع سے فرار ہوگئے. 

ابتدائی اطلاعات کے مطابق  معیز الیکٹریشن ہے جو گھر کے باہر بیٹھا ہوا تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دو ملزمان آئے اور لوٹ مار کے دوران فائرنگ کردی. پولیس واقعہ کی مذید تفتیش کررہی یے۔

سول لائن کے علاقے میں واقع سوسائٹی میں جھگڑے کے دوران چھریوں کے وار سے 32 سالہ اسد عباسی  ولد سعید محمد زخمی ہوگیا. 

پولیس کے مطابق زخمی کو کلفٹن میں واقع نجی اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق کورنگی تھانہ کی حدود میں گلی نمبر 1میں ذاتی جھگڑے کے دوران چھری کے وار سے 18 سالہ نوجوان جیری ولد عظیم زخمی ہوگیا۔

زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔پولیس واقعی کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق سرجانی ٹاوٴن کی حدود میں میر خان گوٹھ میں ذاتی جھگڑے کے دوران تیز دھار سے وار سے 27 سالہ شخص سنیل ولد عاشق  زخمی ہوگیا۔  +

زخمی کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

Similar Posts