ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود میں ٹاور جی آلانا چوک کے قریب پل پر ایک بچہ سائیکل پر جارہا تھا کہ نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر ماردی۔
حادثہ میں بچہ موقع ہر ہی جاں بحق ہوگیا، گاڑی والا موقع سے ہی فرار ہوگیا۔بچہ کی لاش کو ایدھی ایمبولینس سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔بچہ کی شناخت 12 سالہ لقمان ولد فضل الہی سے ہوئی جو آگرہ تاج کالونی کا رہائشی تھا۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس حادثہ کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔ بچہ کے والد فضل الہی نے بتایا کہ وہ رکشہ چلاتے ہیں، میرے چار بیٹاں اور دو بیٹے ہیں۔میرا بچہ گھر سے سائیکل لے کر سیر کے لیے نکالا تھا کہ اس دوران نامعلوم گاڑی نے اس کو ٹکر ماردی جس میں وہ جاں بحق ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ حادثہ کس طرح ہوا ؟ وہ کیسے گھر سے سڑک پر آیا مجھے معلوم نہیں ہے۔میرا بچہ پانچویں جماعت کا طالب علم ہے، اس حادثے میں ہمارا لخت جگر چلاگیا ہے۔