وفاقی آئینی عدالت میں آئندہ ہفتے صرف ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا

وفاقی آئینی عدالت نے پیر سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے کے لیے ججز روسٹر اور کاز لسٹ جاری کر دی ہے۔

چھٹیوں کے باعث وفاقی آئینی عدالت میں آئندہ ہفتے صرف ایک بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین خان، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس ارشد حسین شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ مقدمات کی سماعت کرے گا۔

یہ بینچ پیر سے شروع ہونے والے آئندہ عدالتی ہفتے کے دوران مقررمقدمات کی کارروائی انجام دے گا۔وفاقی آئینی عدالت کے جاری کردہ روسٹر کے مطابق کاز لسٹ میں شامل آئینی اور قانونی نوعیت کے معاملات مقررہ تاریخوں پر سنے جائیں گےجبکہ دیگر مقدمات کی سماعت چھٹیوں کے بعد مقرر ہوگی

Similar Posts