کینال روڈ پر باراتیوں سے بھری ویگن حادثہ کا شکار ہوگئی، تیز رفتاری کے باعث ڈرائیور ویگن پر قابو نہ رکھا سکا اور نہر میں جا گری۔
ویگن نہر میں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے جبکہ تین کی حالت تشویشناک ہے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا تاہم زخمیوں میں ایک بچی، خاتون اور مرد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا۔
حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت 55 سالہ حنیف کے نام سے ہوئی، جاں بحق شخص کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کر دی گئی۔