کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک

کوہاٹ: کرک میں سی ٹی ڈی اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کے دوران آٹھ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آر پی او نے اس حوالے سے تصدیق کی ہے اور بتایا ہے کہ دوران آپریشن دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے تباہ کیے گئے، آپریشن میں اہم کامیابی ملی جس میں آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

آر پی او کوہاٹ عباس مجید مروت کے مطابق آپریشن بہادر خیل میں کیا گیا اس دوران ایک اہل کار زخمی ہوگیا۔

Similar Posts