کراچی، نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے دو نوجوان زخمی

شہر قائد کے مختلف علاقوں میں اندھی گولیاں لگنے سے  دو نوجوان زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب تھانہ زمان ٹاؤن کی حدود میں واقعے شادی ہال کے سامنے اندھی گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

زخمی شخص کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسکی شناخت 30 سالہ عامر ولد عمر کے نام سے کی گئی۔ 

پولیس کے مطابق شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کی جارہی تھی جسکے دوران مبینہ طور پر ایک شخص گولی لگنے سے زخمی ہوا تاہم واقعے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

ادھر سولجر بازار نمبر 1 میں ایک شخص نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوا جسکی شناخت 25 سالہ ظفیر اللہ ولد محمد نعیم کے نام سے کی گئی۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق آخری اطلاعات تک واقعی اندھی گولی لگنے کا شاخسانہ ہی۔معلوم ہوا ہے تاہم مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

Similar Posts