سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند، فلائٹ آپریشن متاثر

سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ اور اطراف میں شدید دھند کے باعث تمام فلائٹ آپریشن اور شیڈول جزوی طور پر متاثر ہوگئے۔

ترجمان سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ محمد عمیر خان کے مطابق ایئرپورٹ پر پروازوں کی محفوظ آمدورفت کے لیے حد نگاہ کم سے کم 500 میٹر درکار ہوتی ہے لیکن تاحال حد نگاہ 100 میٹر ہے۔

دھند کی شدت میں کمی ہوتے ہی تمام فضائی آپریشن شیڈول کے مطابق چلے گا۔ ائیرپورٹ انتظامیہ تمام ایئر لائنز کے ساتھ رابطے میں ہے۔

ترجمان کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ وہ اپنی پرواز سے متعلق تفصیلات ایئرلائن سے حاصل کریں۔

Similar Posts