کرسٹیانو رونالڈو نے فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا

0 minutes, 0 seconds Read

پرتگال کے فٹبال کے عظیم کھلاڑی اور عالمی شہرت یافتہ اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اب فلمی دنیا میں قدم رکھنے کا اعلان کردیا ہے۔

وہ ہالی وڈ کے نامور فلم ساز میتھیو وان کے ساتھ مل کر ایک نیا پروڈکشن اسٹوڈیو ”URMarv“ قائم کر رہے ہیں۔

رونالڈو پہلے ہی فیشن، پرفیومز اور گھڑیوں کے برانڈز کے ذریعے اپنی پہچان دنیا بھر میں پھیلا چکے ہیں، اب فلمی صنعت میں بھی اپنی شناخت بنانے کا عزم رکھتے ہیں۔

اسٹوڈیو میں رونالڈو کی عالمی مقبولیت اور میتھیو وان کا فلمی تجربہ ایک ساتھ آئے گا، جو کھیل اور سنیما کی دنیا کو ایک پلیٹ فارم پر لے آئے گا۔

سعودی عرب: سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز پیغامات ملنے پر کرسٹیانو رونالڈو کی سیکیورٹی میں اضافہ

رونالڈو نے اس نئے پروجیکٹ کا اعلان سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پوسٹ کے ذریعے کیا، جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی ہے۔

یاد رہے، صرف گزشتہ سال اگست میں ہی رونالڈو نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کیا تھا، جو دیکھتے ہی دیکھتے پلیٹ فارم کے ریکارڈ توڑتے ہوئے چند ہی گھنٹوں میں سب سے زیادہ ویوز اور فالوورز حاصل کرنے والا چینل بن گیا تھا۔

رونالڈو کی ماورا کو مبارکباد، ماجرا کیا ہے؟

رونالڈو نے ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ یہ میرے لیے ایک نہایت پُرجوش مرحلہ ہے، کیونکہ میں کاروبار کے میدان میں نئی سمتوں کا سفر کر رہا ہوں۔

دوسری جانب، میتھیو وان نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کرسٹیانو نے میدان میں وہ کہانیاں تخلیق کی ہیں جو میں کبھی نہیں لکھ سکتا تھا اور اب میں ان کے ساتھ مل کر متاثر کن فلمیں بنانے کا منتظر ہوں ،وہ واقعی ایک حقیقی زندگی کے ہیرو ہیں۔

میتھیو وان، جو ”کنگز مین“ جیسی کامیاب فلم سیریز کے ہدایت کار اور پروڈیوسر کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، اپنے ساتھ ایک شاندار پورٹ فولیو بھی لائے ہیں۔

Similar Posts