اسٹیٹ بینک کا یکم جنوری کو تعطیل کا اعلان

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، جس کے نتیجے میں تمام لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بینک دولت پاکستان یکم جنوری 2026 (جمعرات) کو بینک تعطیل کے باعث عوام سے  لین دین کے لیے بند رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ تاریخ پر تمام بینک، ترقیاتی و مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک عوام کے ساتھ لین دین کے لیے بند رہیں گے۔

اسٹیٹ بینک نے واضح کیا کہ بینکوں، ترقیاتی و مالی اداروں اور مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے۔

Similar Posts