رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں المسجد الحرام میں ریکارڈ ڈھائی کروڑ افراد کی آمد ہوئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں 55 لاکھ سے زائد مسلمانوں نے عمرہ کی ادائیگی کی۔
عرب میڈیا کے مطابق مسجد میں 20 ہزار کولرز زم زم کے پانی سے بھردیے گئے، نگرانی پر مامور الیکٹرک گالف کارٹس کی تعداد 400 کردی گئی۔
اس کے علاوہ گرمی سے بچاؤ کیلئے ایک خصوصی نظام وضع کیا گیا ہے۔ افطار کے بعد جگہ جگہ ٹھنڈے پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔
سعودی عرب نے خطرے کی وارننگ جاری کردی، مکہ اور مدینہ میں ہائی الرٹ
رپورٹ میں بتایا گیا کہ معتمرین اور نمازیوں کیلئے آمد و رفت کو آسان اور رواں بنانے کے لیے مسجد نبوی کے اطراف میں ٹریفک کنٹرول کرنے کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔
ادھر مسجد نبوی کے داخلی اور خارجی راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں اور خادمین نمازیوں کی رہنمائی اور مدد کے لیے موجود ہیں۔
سعودی عرب کے ویزا قوانین میں تبدیلی، پاکستان سمیت متعدد مملک کے شہری متاثر ہونگے
سعودی حکومت کی بے مثال انتظامات اور خدمات کے باعث مسجد نبوی آنے والے معتمرین اور عبادت گزاروں کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔