آئی پی ایل: ویرات کوہلی نے ایک اور بڑا ریکارڈ قائم کر دیا

0 minutes, 0 seconds Read

بھارتی کرکٹ لیگ (آئی پی ایل) میں اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے بڑا کارنامہ انجام دے دیا۔

رپورٹ کے مطابق ویرات کوہلی نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اہم ایک سنگ میل عبور کر لیا۔

آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کرنے والے بیٹر ویرات کوہلی نے جمعرات کو دہلی کیپیٹلز کے خلاف نئی تاریخ رقم کر دی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویرات کوہلی آئی پی ایل میں 1 ہزار باؤنڈریز(چوکے اور چھکے) لگانے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

پی ایس ایل میں اب تک سب سے زیادہ رنز کس بلے باز نے بنائے؟

آئی پی ایل کے تمام 18 سیزن میں شرکت کرنے والے محض 4 کھلاڑیوں میں شامل کوہلی اب تک 257 میچز کھیل چکے ہیں، جن میں انہوں نے 721 چوکے اور 280 چھکے لگائے ہیں۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل 10 کیلئے نئی کِٹ متعارف کرادی

کوہلی پہلے سے ہی آئی پی ایل لیگ میں سب سے زیادہ چوکے مارنے والے بیٹر ہیں۔ جہاں تک چھکوں کی بات ہے، تو وہ کرس گیل (357) اور روہت شرما (282) کے بعد تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Similar Posts