عمران خان کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس سماعت کیلیے مقرر

0 minutes, 0 seconds Read
اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 21 جنوری کو سماعت کے لیے مقرر کر دیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ عدالت نے فریقین کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے مطابق اڈیالہ جیل حکام پہلے ہی اپنا جواب جمع کروا چکے ہیں، دیگر فریقین بھی اپنا جواب جمع کرائیں۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے کیس 21 جنوری کو مقرر کر دیا۔ سلمان اکرم راجہ بانی کی جانب سے کیس کی پیروی کر رہے ہیں۔

Similar Posts