سبی: چینک چوک پر دھماکے میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی

0 minutes, 0 seconds Read
شہر کے مصروف علاقے چینک چوک پر دستی بم دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شہری جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

سرکاری خبرایجنسی اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق سبی میں دھماکے سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز اور فلاحی تنظیموں کی ایمبولینسز فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچ گئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹیچنگ اسپتال سبی منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

اسپتال ذرائع کے مطابق دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد وفا دم توڑ گئے اور ان کی لاش ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی۔

پولیس اور متعلقہ اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں جبکہ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے کے محرکات اور ذمہ داران کا تعین کرنے کے لیے تمام پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے۔

Similar Posts