زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نیو ایئر نائٹ کے موقع پر پیش آیا جب بار میں بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔
سوئس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں غیر ملکی شہری بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی وزارتِ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ اس واقعے میں فرانس کے 8 شہری تاحال لاپتہ ہیں۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ ویٹر کی ایک مبینہ غلطی کے باعث لگی، جبکہ بار میں لکڑی کا فرش ہونے کی وجہ سے آگ نے تیزی سے پورے احاطے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کے باعث عمارت میں بھگدڑ مچ گئی جس سے جانی نقصان میں اضافہ ہوا۔
سوئس صدر نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے دارالحکومت برن میں پانچ روز کے لیے قومی پرچم سرنگوں رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
دوسری جانب وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بھی اس افسوسناک واقعے پر سوئس حکومت اور عوام سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں سوئٹزرلینڈ کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔