نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد کی گورنر اور کور کمانڈر پشاور سے اہم ملاقات

0 minutes, 0 seconds Read
نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے وفد نے پشاورکا دورہ کیا اور گورنر خیبر پختوخوا اورکور کمانڈر پشاور سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق وفد نے یادگارِ شہداء پرحاضری دی اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ وفد نے مادرِ وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔

نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ کے شرکاء نےکور کمانڈر پشاور سے بھی ملاقات کی۔ کور کمانڈر پشاور نے شرکاء کے سوالات کے جامع اور مفصل جوابات دیے۔ شرکا کو صوبے کے امن و امان
،انسدادِ دہشتگردی اور بارڈر مینجمنٹ کے متعلق مؤثر اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

شرکاء نے گورنر ہاؤس پشاور کے دورے میں گورنر خیبر پختونخوا سے مختلف قومی و علاقائی امور پر گفتگو کی۔ شرکاء نے قلعہ بالا حصار میوزیم کا دورہ بھی کیا جہاں انہیں تاریخی وثقافتی ورثے سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

نشینل سیکیورٹی ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان اور فرنٹیئر کور ہماری محافظ اور ملک کی سالمیت وترقی کی ضامن ہیں۔ کور کمانڈر پشاور کیساتھ منعقدہ سیشن میں ہمیں بارڈر مینجمنٹ کے حقیقی مسائل, اوردیگر چیلنجز سے متعلق تفصیلی آگاہی دی گئی۔

Similar Posts