پشاور؛ ورسک روڈ پر فائرنگ، خواجہ سرا قتل

0 minutes, 0 seconds Read
 ورسک روڈ حسن گھڑی کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے خواجہ سرا کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ورسک روڈ حسن گھڑی کے قریب فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خواجہ سرا بجلی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا کہ ابتدائی طور پر خواجہ سرا بجلی کے قتل کے محرکات سامنے نہیں آسکے تاہم تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Similar Posts