کینسر بھی نہیں ، بالی ووڈ اداکارہ گنجی کیوں ہوگئیں؟

0 minutes, 1 second Read

بالی وُڈ کی مشہور اداکارہ شانتی پریا، جنہوں نے اپنی فلمی سفر کا آغاز 1991 میں فلم ’سوگندھ‘ سے اکشے کمار کے ساتھ کیا تھا، نے حال ہی میں اپنے بال منڈوا کر معاشرتی خوبصورتی کے معیارات کو چیلنج کیا ہے۔

شانتی پریا نے اپنی نئی شکل کی کچھ تصاویر شیئر کیں، جن میں وہ بالوں سے محرم ہیں۔ خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے اپنے مرحوم شوہر سدھارتھ رے کا کوٹ پہنا ہوا تھا، جو 2004 میں انتقال کرگئے تھے۔

انہوں نے اپنی گنجی حالت میں تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ تجربہ ان کے لیے منفرد رہا اور اس کے ذریعے انہوں نے خود کو آزاد محسوس کیا۔ ​

”ہمارا کوئی تعلق نہیں ہے“ ابھیجیت کا ایک بار پھر شاہ رخ خان پر طنزیہ وار

شانتی پریا نے مزید بتایا کہ عورت ہونے کے ناتے ہم اکثر زندگی میں خود پر پابندیاں لگا لیتے ہیں، قوانین کے پیچھے چلتی ہیں اور خود کو ایک پنجرے میں بند کرلیتی ہیں۔ اس تبدیلی کے ساتھ، میں نے خود کو آزاد کرلیا ہے، خود پر لگائی گئی پابندیوں سے آزاد! میں دنیا کے بنائے ہوئے خوبصورتی کے معیارات کو توڑنا چاہتی ہوں، اور میں یہ بہت ہمت اور عزم کے ساتھ کررہی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج، میں اپنے مرحوم شوہر کی یاد کو بھی اپنے قریب محسوس کر رہی ہو، ان کے اس بلیزر میں، جو اب بھی ان کی گرمی سمیٹے ہوئے ہے۔

ان کی اس جرات مندانہ تبدیلی پر جہاں کچھ لوگوں نے ان کی تعریف کی، وہیں بعض نے تنقید بھی کی۔ ایک صارف نے لکھا کہ لمبے بال جنوبی ہندوستانیوں کی خوبصورتی کا حصہ ہیں، جس پر شانتی پریا نے جواب دیا کہ ہر کسی کو ایک خاص انداز میں دکھنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔ ​

اس بڑی تبدیلی سے قبل شانتی پریا کے دل میں یہ خدشہ ضرور تھا کہ کہیں ان کے اس قدم سے ان کے کیریئر پر منفی اثر نہ پڑے، کیونکہ معاشرے میں اداکاراؤں کے لیے مخصوص خوبصورتی کے پیمانے طے کیے گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’’میں نے خود سے سوال کیا کہ کیا میں اپنے فیصلے خوف کی بنیاد پر کر رہی ہوں؟‘‘ لیکن بالآخر انہوں نے اپنے دل کی آواز کو سنا اور سر کے بال منڈوالیے۔

اس سے قبل، شانتی پریا نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ فلم ’سوگندھ‘ کی شوٹنگ کے دوران اکشے کمار نے ان کی سانولی رنگت کا مذاق اُڑایا تھا، جس پر انہوں نے کبھی معافی نہیں مانگی۔ ​

Similar Posts