بنوں غنڈی میرخان خیل کے علاقے میں دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ علاقہ جنگڑ خیل میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی ہوا، پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمی افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت سہیل، واحد اللہ، کاشف، گوہر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں پشاور سے آیا مہمان بھی شامل ہے۔