بہترین ٹاک شو ایوارڈ وصول کرتے ہوئے جمی کِمل نے اپنی کامیابی کے سفر میں ساتھ دینے والوں، خصوصاً مشکل وقت میں حمایت کرنے والوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ تمام رائٹرز، اداکاروں، پروڈیوسرز اور یونین ممبرز کا شکریہ، جن کی اکثریت یہاں ہال میں موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں ان لوگوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میرا ساتھ دیا، آگے بڑھ کر حمایت کی اور خاص طور پر ہمیں یاد دلایا کہ اس شہر اور اس ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی کو ہم معمولی چیز نہیں سمجھتے۔
ڈونلڈ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے ٹی وی میزبان نے کہا کہ آپ کے اقدامات بہت اہم تھے اور ہم ان کی قدر کرتے ہیں، سب سے بڑھ کر، میں اپنے صدر ڈونلڈ جینیفر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جن کے بغیر ہم آج رات خالی ہاتھ گھر جا رہے ہوتے۔
جمی کِمل نے ان مشہور شخصیات کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سال کے آغاز میں ان کی حمایت میں آواز بلند کی تھی، جب اے بی سی نے ان کا طویل عرصے سے نشر ہونے والا لیٹ نائٹ شو بند کر دیا تھا۔
آخر میں ان کا کہنا تھا کہ ’شکریہ مسٹر پریزیڈنٹ، آپ کے ان تمام بے وقوفانہ کاموں کے لیے جو آپ روزانہ کرتے ہیں، یہ چند ہفتے واقعی خاص رہے ہیں، اور ہم کل رات دوبارہ آن ایئر ہونے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں تاکہ ان سب پر بات کر سکیں، سب کا بہت شکریہ۔