کراچی ایئرپورٹ: امریکا سے آئے پارسل سے چار کروڑ روپے کی چرس برآمد

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان کسٹمز نے کراچی ایئرپورٹ پر چار کروڑ بیس لاکھ  روپے مالیت کی چرس اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف بی آر کے مطابق امیجیٹ کلیئرنس گروپ (ICG) کراچی میں کسٹمز حکام نے امریکا سے آنے والے ایک  پارسل سے تقریباً 2.26 کلوگرام چرس برآمد کی، کسٹمز افسران کی بروقت کارروائی کے باعث منشیات کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔

ایف بی آر کے مطابق ایف بی آر تمام ذرائع  بشمول بین الاقوامی ڈاک اور کارگو کے ذریعے اسمگلنگ کے خلاف مؤثر اقدامات جاری رکھے گا۔

Similar Posts