ٹک ٹاکر رجب بٹ اور ندیم مبارک پر جوا ایپ کی پروموشن کے کیس سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج منصور احمد قریشی نے رجب بٹ اور ندیم مبارک کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
رجب بٹ اور ندیم مبارک کو سخت سیکیورٹی حصار میں عدالت میں پیش کیا گیا۔
این سی سی آئی اے کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر ہائیکورٹ میں مصروف ہیں۔ استدعا کی عدالت ریکارڈ پیش کرنے کے لیے مہلت فراہم کرے۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں کو انتظار میں رکھ کر رجب بٹ اور ندیم مبارک کی حاضری مکمل کرتے ہوئے کمرہ عدالت سے واپس جانے کی اجازت دے دی۔
واضح رہے کہ ملزمان کے خلاف این سی سی آئی اے نے جوا ایپ کی پروموشن کرنے کا مقدمہ درج کررکھا ہے۔