گزشتہ روز سری لنکا پہنچنے والے دوسرے گروپ میں کپتان سلمان علی آغا، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان ، عثمان خان، صائم ایوب، ابرار احمد، عبدالصمد اور خواجہ نافع کے علاوہ بیٹنگ کوچ محمد حنیف اور سپورٹ اسٹاف کے دیگر ارکان شامل تھے۔
پاکستان ٹیم کے سری لنکا پہنچنے پر میزبان ملک کی جانب سے پاکستانی ٹیم کا روایتی انداز میں شاندار استقبال کیا گیا۔
پہلے گروپ میں سری لنکا پہنچنے والے قومی کھلاڑی بھی اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے موجود تھے۔
Pakistan team arrives in Sri Lanka and receives a warm traditional welcome ahead of the T20I series ✨
▶️ Watch the Travel Diary#SLvPAK | #BackTheBoysInGreen pic.twitter.com/IFIIc8WH6Z
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2026
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے مابین تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ کل شام ساڑھے 6 بجے دمبولا میں کھیلا جائے گا۔