بلوچستان میں ممکنہ شدید سردی کی لہر سے متعلق الرٹ جاری

0 minutes, 0 seconds Read
بلوچستان میں ممکنہ شدید سردی کی لہر کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا گیا۔

این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، پوٹھوہار ریجن اور شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔

کوئٹہ، زیارت اور قلات سمیت شمالی بلوچستان میں سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے نے ہدایت کی کہ شدید سردی کے باعث سانس کی بیماریوں کے خطرات میں اضافہ ہو سکتا ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شدید سردی پڑنے سے فصلوں کو نقصان پہنچنے کا خدشہ، کاشتکار حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔

موسمی صورتحال اور ممکنہ شدید دھند کے باعث میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں سفر کے دوران محتاط رہیں۔

این ڈی ایم اے ممکنہ خطرات کے حوالے سے متعلقہ اداروں اور عوا م کو پیشگی آگاہی یقینی بنا رہا ہے۔

Similar Posts