لیفٹ آرم ٹیسٹ فاسٹ بولر میر حمزہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق پریزیڈنٹس ٹرافی گریڈ ون میں غنی گلاس کی نمائندگی کرنے والے میر حمزہ نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرلیں۔
انہوں نے یہ کارنامہ اسٹیٹ بینک کے خلاف کھیلے گئے میچ میں مجموعی طور پر 7 (پہلی اننگ میں 2، دوسری اننگ میں 5) وکٹیں لے کر انجام دیا۔
🙌🏼 Left arm fast bowler Mir Hamza completes his 5️⃣0️⃣0️⃣ first-class wickets ☄️ pic.twitter.com/ZvS2Ji6ay4
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 6, 2026
اگرچہ میر حمزہ کی ٹیم کو اس میچ میں شکست ہوئی تاہم انہوں نے اپنی شاندار بولنگ سے سب کو محظوظ کیا۔
واضح رہے کہ میر حمزہ نے پاکستان کی جانب سے 7 ٹیسٹ میچز میں 14 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔