شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم

0 minutes, 0 seconds Read
راولپنڈی کی مقامی عدالت نے گندم کٹائی تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کو موت تک پھانسی کے پھندے پر لٹکانے کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جج افشاں اعجاز صوفی نے گندم کٹائی تنازعہ قتل کیس کی سماعت کی اور دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ سنایا۔

عدالت نے ملزم جابر علی کو سزائے موت 10 لاکھ روپے ہرجانے کی سزا سنائی اور حکم دیا کہ ہرجانہ ادا نا کرنے پر ملزم کی جائیداد فروخت کر کے رقم ادا کی جائے۔ 

عدالت نے حکم دیا کہ مجرم کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکایا رکھا جائے جب تک موت نہ ہو۔

استغاثہ کے مطابق ملزم نے 28 اپریل 2022 کو طاہر محمود نامی شخص کو گندم کٹائی کے تنازع پر فائرنگ کر کے قتل کردیا تھا۔

Similar Posts