پاکستان ٹینس فیڈریشن کیلیے 2025 اسکی کھیل کی ترقی کا کامیاب سال ثابت ہوا

0 minutes, 0 seconds Read
پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) کے لیے سال 2025 ٹینس کھیل کی ترقی کے لیے کامیاب سال ثابت ہوا، پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی کے مطابق پاکستان میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی، ایشیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی ٹینس فیڈریشن کے ساتھ ساتھ جونیر لیول کھلاڑیوں کی شاندار پرفارمنس رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان نے ملائیشیا میں ڈیوس کپ جونیئرز انڈر 16 میں گولڈ میڈل، سری لنکا میں اے ٹی ایف ساؤتھ ایشین انڈر 12 چیمپئن شپ میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔  ترکی میں ہونے والی آئی ٹی ایف ماسٹرز 45 پلس ورلڈ چیمپئن شپ میں پاکستان نے پہلی بار شرکت کرتے ہوئے دو گولڈ اور ایک برانز میڈل جیت کر تاریخ رقم کی۔

وہیل چیئر ٹینس ٹیم نے کولمبو میں آئی ٹی ایف ورلڈ ٹیم کپ کوالیفائرز میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ایشین ٹینس فیڈریشن (اے ٹی ایف) نے شاندار پیش رفت پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کو ایشیا کی تیز ترین ترقی کرنے والی ٹینس فیڈریشن کا اعزاز پی ٹی ایف کے صدر اعصام الحق قریشی کو پیش کیا۔

 پی ٹی ایف نے پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے 21 بین الاقوامی وائلڈ کارڈز حاصل کیے، اسلام آباد میں ملک کا پہلا اے ٹی پی چیلنجر ٹورنامنٹ بھی کامیابی سے منعقد کیا گیا، جونیئر سطح پر بھی پاکستان کے ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 20 آئی ٹی ایف جونیئر ٹائٹلز جیتے۔ میکائیل علی بیگ کی نمایاں کامیابیاں مرکزِ نگاہ رہیں۔

Similar Posts