’گلیکسی زی ٹرائی فولڈ‘ کا تیسرا اسٹاک 2 منٹ میں فروخت

0 minutes, 0 seconds Read
ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ الیکٹرونکس کی جانب سے سام سنگ ڈاٹ کام پر فروخت کے لیے پیش کیا جانے والا ’گلیکسی زی ٹرائی فولڈ‘ کا تیسرا بیچ دو منٹ میں بِک گیا۔ 2400 ڈالر سے 2500 ڈالر کے درمیان مالیت کی اس ڈیوائس نے اپنا ’سولڈ آؤٹ‘ کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔

سام سنگ نے اپنے زی ٹرائی فولڈ کا تیسرا بیچ 6 جنوری 2026 بروز منگل کو مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے فروخت کے لیے پیش کیا۔

کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ وہ فروخت کے لیے کتنے یونٹس پیش کر رہا ہے لیکن یہ ضرور بتایا کہ ڈیوائسز بہت محدود ہوں گی۔

شمالی کوریا میں آف لائن فروخت ملک کے 20 بڑے اسٹورز میں ہوئی جن میں ایک سام سنگ گینگنم بھی تھا۔

گلیکسی زی ٹرائی فولڈ گزشتہ ماہ کی 12ویں تاریخ کو ریلیز کیا تھا اور فروخت شروع ہونے کے ساتھ ہی تمام تیار شدہ ڈیوائسز فروخت ہوگئی تھیں۔

ریلیز کے دن پر تمام تیار ڈیوائسز فروخت شروع ہونے کے پانچ منٹ کے اندر بِک گئی تھیں۔ دوسرا بیچ دسمبر 2025 کی 17 تاریخ کو پیش کیا گیا جو دو منٹ کے اندر فروخت ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں فروخت ہونے والی اکثر ڈیوائسز سیکنڈ ہینڈ ٹریڈنگ ویب سائٹس پر ڈیڑھ سے تین گُنا زیادہ قیمت میں فروخت ہوتی پائی گئیں۔

Similar Posts